فواد چوہدری کا ایم این اے کنول شوذب کو خراج تحسین

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایم این اے کنول شوذب کو خراج تحسین پیش کیا۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کنول شوذب نے اظہار آزادی رائے کے نام پر لگے تماشے کو جس دلیری اور بردباری سے بے نقاب کیا اس پر اس دلیر ممبر پارلیمنٹ کو سلام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہاں کنول شوذب تلخ ہو گئیں لیکن کسی کے ساتھ ایسا ہو گا وہ تلخ تو ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اظہار آزادی اور توہین میں فرق ہے اور لوگوں کی عزتوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں