شوبز شخصیات بھی ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر پیچھے نہ رہ سکیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جوش خطابت میں ایک بار پھر زبان پھسل گئی جس پر نا صرف سوشل میڈیا صارفین نے میمز بنائیں بلکہ اداکارہ فاطمہ آفندی بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔
اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں جیالوں سے خطاب کے دوران بلاول جوش خطابت میں ٹانگیں کو ’کانپیں ‘اور کانپ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے تھے۔
بلاول کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کو مزاحیہ میمز کے لیے نیا موضوع ملا وہیں سلیبرٹیز بھی اس وائرل موضوع کو انجوائے کیے بغیر نہ رہ سکے۔
اداکارہ فاطمہ آفندی نے ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی جو کہ انسٹاگرام پر وائرل ہے اور کیپشن میں درج ہے کہ ’میری تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘۔
اس دوران اداکارہ عائزہ اعوان بھی پیچھے نہ رہیں اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ ہاں بھئی کس کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں؟صاحبہ ریمبو نے بھی بلاول بھٹو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں؟
صبور علی نے بلاول کے جملے کو اپنی سردی میں لی گئی تصویر سے جوڑا اور لکھا سردی سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں