حکومت کا اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں 3 روز تک تمام سرکاری ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں شیڈول او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے باعث حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں 3 روز تک عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
کابینہ ڈویژن نے 22 مارچ اور 24 مارچ کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے حدود میں 22 اور 24 مارچ کو تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے، جب کہ 23 مارچ کو ملک بھر میں یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں