ضلع خیبرباڑہ بازارمیں شہید ٹریفک پولیس اہلکار کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی

ضلع خیبرباڑہ بازارمیں شہید ٹریفک پولیس اہلکار مصطفی کی نماز جنازہ پولیس لائنز شاکس میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔جس میں سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان ڈی پی او عمران خان، کمانڈینٹ باڑہ رائفل،ڈی سی خیبر، عوامی نمائندگان شہید کے ورثاء سمیت پولیس افسران اہلکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات باڑه بازار میں نا معلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے ٹریفک اہلکار مصطفی ولد روتاز خان برقمبرخیل شہید ہوا جبکہ ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا تھا۔ شہید اہلکار کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی ۔
اس موقع پر سی سی پی پشاور اعجاز خان شہید کے ورثاء سے ملے ،انھو ں نے کہا اللہ تعالی پس مندگان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر و جمیل عطا فرمائے غم کے اس گھڑی میں شہید کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ تمام ممکنہ تعاون یقینی بنائیں گے۔فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل محکمہ کے لیے قابل فخر ہیں۔شہید ہونے والے افسران و جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انکا کہنا تھا کہ خیبر پولیس بلکہ پورا محکمہ پولیس دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے اپنے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے خیبر پولیس فورس کی قربانیوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی قوم کے لئے بے تحاشہ جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جس کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں