وزیراعلیٰ پنجاب کی خاتون اول کے بارے میں بلاول کے نازیبا ریمارکس کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خاتون اول کے بارے میں بلاول کے نازیبا ریمارکس کی شدید مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ معقول بیان اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔بلاول بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے پہلے اپنا گھر دیکھیں۔
یہ عدم اعتماد کی یقینی ناکامی کو دیکھتے ہوئے فرسٹریشن کا شکار ہیں۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ بے سروپا ریمارکس ناقابل برداشت ہیں،بلاول کو نازیبا ریمارکس پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے.سیاست میں شائستگی، تہذیب اوراحترام کے اصولوں کے قائل ہیں۔پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے بیان حقائق سے منافی اور غلط بیانی پر مبنی ہے۔
پنجاب میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے۔پنجاب میں سو فیصد تقرر و تبادلے میرٹ پر ہوتے ہیں۔
یہ من گھڑت ریمارکس جمہوری، سماجی، تہذیبی اوراخلاقی روایات کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ۔بلاول نے
اخلاقیات سے عاری زبان استعمال کر کے ذہنی پسماندگی کا مظاہر ہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں