سینئر صحافی، ممتاز شاعر اور اسکالر فرہاد زیدی انتقال کرگئے

کراچی: سینئر صحافی، معروف شاعر اور اسکالر فرہاد زیدی انتقال کرگئے۔شاعر فرہاد زیدی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔خیا ل رہے کہ فرہاد زیدی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی( اے پی این ایس) کے صدر اور آرٹس کونسل کے نائب صدر بھی رہے۔فرہاد زیدی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سابق ایم ڈی اور ایک مقامی اخبار کے ایڈیٹر بھی رہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے فرہاد زیدی کےانتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں