ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

لاہور:لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل احمدعزیزتارڑنے گزشتہ روز سبزہ زار سکیم میں زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منصوبے پر جاری کام کی رفتار کو تیز کر کے منصوبہ جلد مکمل کیا جائے اورتعمیراتی کام طے شدہ معیار کے مطابق کیاجائے ۔چیف انجینئر ون ایل ڈی اے اسرار سعید نے ڈائریکٹر جنرل کو منصوبے پر جاری کام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبزہ زار سکیم سپورٹس کمپلیکس 35 کنال رقبے پر بنایا جا رہا ہے اور اس کا90فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کیا جا چکاہے،اس منصوبے پر88کروڑ روپے لاگت آ رہی ہے۔ سپورٹس کمپلیکس میں جم‘سکواش کورٹ‘بیڈ منٹن کورٹ ‘ٹیبل ٹینس ‘سویمنگ پول ‘ سنوکر کلب ، باسکٹ بال، کیفے ٹیریا،لانگ ٹینس کورٹ ‘باسکٹ بال کورٹ ‘ جاگنگ ٹریک ‘کیرم روم ‘ کارڈ روم سمیت دیگر سہولتیں میسر ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں