کےپی کے کور کمانڈر فیض حمید سےمینورٹی صدر اور سکھ کمیونیٹی ممبرسردار پرونیدر سنگھ کی ملاقات

پاکستان کےپی کے کور کمانڈر فیض حمید صاحب سے بروز جمرات10 مارچ کوcor,11 میں جرگہ پاکستان کہ مینورٹی صدر اور سکھ کمیونیٹی ممبرسردار پرونیدر سنگھ کی اہم ملاقات ہوئی۔جرگہ پاکستان کی اس خصوصی میٹنگ میں یوتھ چئیرمین سردار پرویندر سنگھ نے تمام مینورٹی کے مسائل اور مشکلات کے فوری حل پر بات چیت کی ۔سردار پرویندر سنگھ نےپشاور کور کمانڈر فیص حمید صاحب سے اپیل کی۔اور کہا کہ سکھوں کی بندعبادت گاہ گوردوارہ سنگھ سبھاءغلہ منڈی پشاور صدر کو کھول دیا جاۓ اور قبضہ گروپ رہاشی,اور گوداموں کو خالی کرکے صدر سنگھ سبھاء سکھ سنگت کے حوالہ کیا جاۓ۔جس پر کے پی کے کہ کورکمانڈر فیص حمید صاحب نے یقین دلایا۔کہ جلد ہی بند گوردوراہ سنگھ سبھاءپشاورصدر کو سکھ قوم کیلےکھول دیا جاۓ گا۔اور قبضہ گروپوں کی رہائش اور گوداموں کو بھی خالی کرکے عبادت گاہ کی عمارت کو رینیو,کروا کر صدرسکھ کمیونیٹی کے حوالہ کردیا جاۓگا۔جس پر تمام سکھ صدر کمیٹی نے کورکمانڈر فیض حمید صا حب کابےحد شکریہ ادا کیا۔اورآخر میں سردار پرویندر سنگھ نے کورکمانڈر فیض حمیدصاحب کو خوبصورت چادر پہنائی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں