لاہور ہائیکورٹ کی مریم نواز کی عمرے پر جانے کی درخواست کی سماعت سے پھر معذرت

لاہور ہائی کورٹ کے بنچ نے ن لیگ کی رہنما مریم نواز کی عمرے پر جانے کی درخواست پر سماعت سے پھر معذرت کرلی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی عمرے پر جانے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔نیب پراسکیوٹر فیصل بخاری نے مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس اور نیب حملہ کیس بھی زیر التوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مقدمات میں ملوث مریم نواز کے علاوہ تمام ملزمان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں، مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہے، لہذا ان کی درخواست مسترد کی جائے۔جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس پر عدالت نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں