’’دانیہ شاہ واپس آجائے میرے دل کے دروازے کھلے ہیں‘‘ عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ کیلئے پیغام جاری کر دیا

کراچی:تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر وہ آج بھی واپس آجائیں تو میرے دل کے دروازے کھلے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عامر لیاقت حسین نے اہلیہ کی جانب سے الزامات لگانے اور تنسیخِ نکاح کی درخواست فیملی کورٹ میں جمع کروانے کے بعد پہلا ایک انٹرویو دیا تھا۔اس دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ’جی ہاں! میں نے دانیہ کو معاف کر دیا ہے، تنسیخِ نکاح کا دعویٰ ہوا ہے ابھی نکاح ختم نہیں ہوا ہے، دانیہ آج بھی واپس آ سکتی ہیں، میرے دل کے اور گھر کے دروازے اُن کے لیے آج بھی کھلے ہیں کیوں کہ وہ میرے نکاح میں ہیں۔‘
ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو دیئے گئے اس انٹرویو میں عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ’اب سوال یہ ہے کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ وہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کہ نہ تو اُن کی کوئی کمزوری ہے اور نہ کوئی خوف، وہ دانیہ کو معاف اس لیے کر رہے ہیں کیوں کہ دانیہ اُن سے عمر میں بہت چھوٹی ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں