’ہماری پارٹی کو ممی ڈیڈی پارٹی کہا جاتا تھا لیکن شیلنگ کے مقابلے کی مثال نہیں ملتی‘

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب میں پارٹی کارکنان کی ہمت اور حوصلے کی تعریف کی۔عمران خان نے کہا کہ ‘میں نے اپنے مارچ میں ہر قسم کے لوگ دیکھے جن میں گاؤں کے لوگ، گاؤں کی خواتین، نوجوان کارکن، بزرگ، میں نے اردو میڈیم اور انگلش میڈیم جنہیں برگر کہا جاتا ہے، انہیں بھی دیکھا’۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ‘ہماری پارٹی کو ممی ڈیڈی پارٹی کہا جاتا تھا، تو جو آنسو گیس کا مقابلہ کیا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ہے’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘کراچی سے لے کر پنجاب اور اسلام آباد تک ہمارے مارچ پر طرح طرح کے حربے استعمال کیے گئے، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میری قوم اپنی آزادی کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں