فیروز خان، لانگ مارچ میں ایک ماہ کی بیٹی کیساتھ سڑک پر بیٹھی خاتون سے متاثر

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد ہزاروں کارکنان نے ڈی چوک کی جانب رخ کیا تھا جس دوران پولیس اور کارکنان کے درمیان متعدد مقامات پر جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئی تھیں۔اسی دوران سڑک پر دو چھوٹے بچوں کے ساتھ بیٹھی ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو میں خاتون سے صحافی کہہ رہا ہے کہ شیلنگ ہو رہی ہے اور آپ بچوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں جس پر خاتون کا کہنا تھا کہ اگر آج ڈر گئے تو ہماری نسلوں کو سہنا پڑے گا، خاتون کے مطابق وہ لانگ مارچ میں ایک مہینے کی بیٹی اور ایک سالہ بیٹے کے ساتھ شریک ہوئی ہیں۔فیروز خان نے خاتون کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ’ آپ پر فخرہے اور یہ یہاں کی بااختیار عورت ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں