لانڈھی میں پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار: سی ٹی ڈی

کراچی: محکمہ انسداد دہشتگردی نے لانڈھی میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ میر علی ناگڑی کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں مزمل مشتاق، فیصل پرویز اور شیراز علی عرف سی جی کے ہمراہ 18 نومبر 2019 کو لانڈھی میں واردات کے دوران پولیس کانسٹیبل حمزہ پر فائرنگ کی تھی جب کہ حمزہ کی جوابی فائرنگ پر وہ اپنی موٹرسائیکل اور پستول پھینک کر فرار ہوگئے تھے اور فرار کے دوران ایک اور موٹر سائیکل بھی چھینی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق زخمی اہلکار اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا تھا۔پولیس کے مطابق اس واردات میں ملوث دیگر ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ ملزمان کا یہ گروہ علاقے میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں