تبوک کے خوبصورت سیاحتی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی

تبوک کے خوبصورت سیاحتی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی،آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سعودی عرب کے صحت افزاء شہر تبوک کی جنوب مغربی کمشنری ضبا میں کھجوروں کے ایک باغ میں بدھ کے روز آگ بھڑک اٹھی، جس پر تادم تحریر قابو پانے کی کوششیں جاری تھیں۔
عینی شاہدین نے ’’الجزیرہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ آگ الدیسہ گاؤں میں کھجوروں کے جھنڈ میں لگی۔ کھجوروں کے جھنڈ کے قریب ہی خشک درخت بکثرت پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ آگ بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ حدت کے باعث قریب واقع کھیتوں کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔علاقے میں اس وقت تیز ہوا بھی چل رہی ہے جس سے آگ کے قریبی علاقوں میں پھیلنے کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آگ سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی کیونکہ کھجور کے باغات سے دور آبادی واقع ہے، جو اب تک محفوظ بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں