جکارتہ: ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے پانچویں پوزیشن کے میچ میں عمان کو شکست دیدی۔

جکارتہ: ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے پانچویں پوزیشن کے میچ میں عمان کو شکست دیدی۔انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نےعمان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا، پاکستان کی جانب سے 19 ویں منٹ میں رانا وحید نے 21 ویں منٹ میں غضنفر علی نے 29 ویں اور 30 ویں منٹ میں رضوان علی نے دونوں گول پینلٹی کارنر کی مدد سے اسکور کیے۔دوسرے ہاف کے 32 ویں منٹ میں معین شکیل نے گول اسکور کیا جبکہ عمان کی جانب سے کھیل کے 11ویں منٹ میں الفرازی اور 44 ویں منٹ میں المینی نے گول داغ کر ٹیم کی امید برقرار رکھنے کی کوشش کی۔
پاکستان پانچویں پوزیشن کا میچ یکم جون کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 11 بجے کھیلے ملائشیا کے خلاف کھیلے گا۔
قبل ازیں ایشیا ہاکی کپ میں بھارت نے انڈونیشیا کو 16 گول سے شکست دے کر پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے باہر کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں