نیب ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے صدر مملکت کو ارسال

اسلام آباد: نیب ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے منظور کردہ انتخابات ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل 2022ء وزارت پارلیمانی امور نے اب صدر پاکستان عارف علوی کو منظوری کے لئے ارسال کردیئے ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ دونوں بلز قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ سے بھی منظور ہو چکے ہیں، اور صدر مملکت کی منظوری کے بعد دونوں بلز ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائیں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے دونوں بلز کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں