صدر عارف علوی نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دیدی۔صدر ملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دی ۔یادرہے کہ بلیغ الرحمان ماضی میں شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر رہے ہیں اور نوازشریف کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں ، لیگی رہنما بلیغ الرحمن بہاول پور کے رہائشی اور ان کے والد ایک سرجن ڈاکٹر ہیں جبکہ وہ خود سابق وفاقی وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں