اعظم سواتی نے وزیر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی

اسلام آباد: پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شرکا پر تشدد کے معاملے پر سینیٹر اعظم سواتی نے وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ سینٹر اعظم سواتی نے کہا اگر درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا گیا تو وہ عدالت جائیں گے۔سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے درخواست تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں رانا ثنا اللہ، آئی جی اسلام آباد، رینجرز آپریشن ہیڈ کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ 25 مئی کو پرامن آزادی مارچ میں شرکت کی جس میں پولیس نے بلاجواز تشدد کیا۔ پولیس تشدد سے بازو اور جسم کے دوسرے حصوں پر زخم آئے۔اعظم سواتی نے کہا کہ مجھے زخمی حالت میں پولی کلینک ہسپتال لے جایا گیا۔ سینیٹر اعظم سواتی نے میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ جمع کروا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی پرتشدد کارروائیوں سے میری گاڑی کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ درخواست میں نامزد افراد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں