نواب شاہ میں لیڈی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے دوران زچگی خاتون جاں بحق

نواب شاہ میں لیڈی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے دوران زچگی خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس کےمطابق گاؤں کرم علی جمالی کی رہائشی خاتون کو زچگی کے لیے سٹھ میل روڈ پر ایک نجی میڈیکل سینٹر میں لایا گیا تھا جہاں دوران زچگی خاتون جاں بحق ہوگئیں۔متوفیہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ دوران زچگی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث حالت خراب ہوگئی جس کے بعد میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ نے مریضہ کو پیپلز میڈیکل اسپتال(پی ایم سی )لے جانے کا کہا تاہم پی ایم سی پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون پہلے ہی جاں بحق ہوچکی ہے۔دوسری جانب جاں بحق خاتون کے ورثاء نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے جبکہ ادھر ایس ایچ او بی سیکشن تھانہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ درج ہونے کے بعد تفتیش شروع کی جائے گی جبکہ پرائیویٹ میڈیکل سینٹر انتظامیہ اپنا مؤقف دینے کو تیار نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں