اسلام آباد: پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔تھانہ سبزی منڈی پولیس کی موٹر سائیکل سنیچرز کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئےگن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینے والے ناکر گینگ کے چار ملزمان گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضے سے05 مو ٹر سائیکلز سمیت 05 مسروقہ موبائل فونزبر آمد ، ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے اسلحہ برآمد، ملزمان کیخلاف 10 مقدمات درج ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطا بق آئی جی اسلا م آدڈاکٹر اکبر ناصر خان کے خصوصی ہدایات پر ضلع پھر میںجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، انہوں تما م زونل ایس پیزکو جرائم پیشہ افراد کا سدباب کے لئے جامع لائحہ عمل بنانے اور ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ مال کی بر آمد گی کی ہدایت کی تھی،جس پر ایس ایچ او تھا نہ سبزی منڈی سید اشتیاق حسین شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھینے والے ناکر گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 05 چوری شدہ موٹرسا ئیکل، 05 عدد موبائل فونز سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد،ملزمان کو ہیومن سورسز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتا ر کیا گیا،ملزمان کی شناخت ناکر علی ولدشاہ ولی، حفیظ اللہ ولد اول خان، بلال ولد محمد عالم اور جہانگیر ولد آدم خان کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں 10 مقدمات درج ہیں، مزید تفیتش جاری ہے۔ آئی جی اسلام آبادڈا کٹر اکبر ناصر خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور مزید ہدایات جاری کئے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن میں تیزی لائی جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں