فیروز اور احد رضاکو صرف ڈراموں میں کام کرنا چاہیے: کنور ارسلان کا مشورہ

اداکار کنور ارسلان نے فیروز خان اور احد رضا میر کو فلموں کی بجائے ڈراموں میں کام کرنے کامشورہ دے دیا۔اداکار کنور ارسلان نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
کنور ارسلان نے کہا کہ ‘فیروز خان کو صرف ڈرامے کرنے چاہئیں کیونکہ وہ ڈراموں میں بہت اچھا لگتا ہے، وہ فلم ٹائپ نہیں ہے’۔اداکار نے مزید کہا کہ ‘احد رضا میر کو بھی صرف ڈراموں میں اداکاری کرنی چاہیے، وہ ہیرو مٹیریریل نہیں ہے مگر ایک اچھا اداکار ہے، وہ ٹی وی پر اداکاری کرتے ہوئے اچھا لگتا ہے’۔کنور ارسلان کا کہنا تھا کہ ‘فلم میں ایسے اداکار اچھے لگتے ہیں جو لمبے چوڑے ہوں لہٰذا دونوں کو ڈرامے کرنے چاہئیں کیونکہ وہ اس میں اچھے لگتے ہیں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں