‘خواتین پاکستان میں محفوظ نہیں’، زکریا ایکسپریس واقعہ پر یشما گل پھٹ پڑیں

اداکارہ یشما گل نے ملتان سے کراچی آنے والی زکریا ایکسپریس میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ کچھ روز قبل زکریا ایکسپریس میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کراچی آنے والی ایک خاتون کو ٹرین عملے نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یشما گل نے اس معاملے پر انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘یہ ملک اب خواتین کے رہنے کے لیے انتہائی مشکل ہوگیا ہے، کہیں بھی اکیلے جانے سے پہلے کسی بھی عورت کو 100 بار سوچنا پڑتا ہے’۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘یہ واقعہ میری باتوں کا ثبوت ہے، خواتین اس ملک میں محفوظ نہیں ہیں’۔
یشما گل نے لکھا کہ ‘میں امید کرتی ہوں کہ اس عورت کو انصاف ملے، برائے مہربانی دعا کریں کہ اللہ انہیں سکون دے اور ان کے ساتھ یہ ظلم کرنے والے سزا پائیں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں