دوبارہ لانگ مارچ میں ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف پی ٹی آئی کی پٹیشن تیار

اسلام آباد: تحریک انصاف نے لانگ مارچ میں ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف پٹیشن تیار کرلی جو سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے اگلے لانگ مارچ میں حکومت کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے اور کارکنان کی ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بیان دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی پٹیشن تیار ہوگئی ہے، اور یہ درخواست آج سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے درخواست کی حتمی منطوری دے دی ہے، اور پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کیس کی پیروی کریں گے، اور مجوزہ درخواست میں سپریم کورٹ سے سوال کیا جائے گا کہ کیا لانگ مارچ میں دوبارہ پکڑ دھکڑ ہوگی، اور عدالت بتا دے کہ حکومت دوبارہ ملک بند کردے گی یا انہیں روکا جائے گا۔دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے نیب ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو بھی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں