الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو نئے ممبران نے حلف اٹھالیا۔الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب اور ممبر خیبرپختونخوا کی حلف برداری اسلام آباد میں واقع ہیڈ آفس میں ہوئی جہاں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نئے ارکان سے حلف لیا۔الیکشن کمیشن کے ممبران میں بابر حسن بھروانہ نے پنجاب اور جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ممبر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے حلف لیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نئے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے دونوں ممبران کی تقرری کی، تمام صوبوں سےالیکشن کمیشن کےممبران مکمل ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں