شاہ محمود قریشی کی 6 مقدمات میں ضمانتیں منظور

اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیرخارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی 6 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔ شاہ محمود قریشی کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانتیں 5 پانچ ہزار روپے مچلکوں پر منظور کی گئیں۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں ضمانت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے منظور کی، جب کہ ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود جسرا نے بھی تین مقدمات میں ضمانت منظور کر لیں، جب کہ پولیس کو 13 جون کے لیے نوٹس جاری ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں