لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی بس پر راکٹ سے حملہ

پشاور: لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی بس پر راکٹ سے حملہ کیا گیا۔ پولیس حکام لکی مروٹ کے مطابق علاقے میں لکی سیمنٹ فیکٹری کی بس پر نامعلوم افراد نے راکٹ حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام نے بتایا کہ حملہ رات گئے لکی سیمنٹ کی کھڑی بس پرکیا گیا، اور راکٹ حملے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی، حملے میں لکی سیمنٹ فیکٹری کی بس اور ساتھ عمارت کو نقصان پہنچا، جب کہ قریبی واقع جمعیت علماء اسلام لکی مروت کے امیر نواز سید خیل کے حجرے کو بھی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں