امن مذاکرات،چیئرمین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی فرنٹیئر ریجن سینٹرہلال رحمان دیگر قبائلی رہنماٶں کے ساتھ افغان حکومت کی دعوت پر کابل پہنچ گئے

چیئرمین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی فرنٹیئر ریجن سنیٹر ہلال رحمان دیگر قبائلی رہنماٶں کے ساتھ افغان حکومت کی دعوت پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔ وفد میں قبائلی مشران اور علماء شامل ہیں۔ دورے کا مقصد خطے میں امن کا قیام اور طالبان سے مذاکرات کرنا ہے۔وفد میں باجوڑ سے سابقہ گورنر انجنیئر شوکت اللہ،سابقہ ایم این اے اخونزادہ چٹان، وزیرستان سے سابقہ سنیٹر مولانا صالح شاہ، ضلع مہمند سے سنیٹر ہلال رحمان،سابقہ سنیٹر حافظ رشیداحمد،ملک نادرمنان اور ملک فیاض وغیرہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں