پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا تین روزہ دورہء ترکی ،وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سُتاش گروپ کےبورڈ کے صدر محرم یِلمز کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی. ملا قا ت میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. حکومت پچھلے چار سال میں سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل کی گئیں رکاوٹوں کا سد باب کررہی ہے. حکومت ملک میں روزگار کے مواقع اور صنعتوں کے قیام کو یقینی بنارہی ہے.ملاقات میں ستاش گروپ ترکی کی جانب سے پاکستان میں ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیاگیا. وزیرِ اعظم نے متعلقہ پاکستانی حکام کو ستاش گروپ سے بھروپور تعاون کی ہدایات جاری کیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں