دعا زہرا کے دیور سے رابطے میں رہنے والا وکیل روپوش ہوگیا

کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرا کے دیور سے رابطے میں رہنے والا وکیل روپوش ہوگیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کے دیور کا بالاکوٹ میں وسیم نامی وکیل کے ساتھ رابطہ تھا تاہم وسیم نے براہ راست دعا سے کسی قسم کے رابطے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق وکیل کے روپوش ہونے کے بعد اس کے فرار منشی کو پکڑ لیا گیا ہے جب کہ دعا زہرا کی اطلاع دینے اور وکلا کی ضمانت پر وسیم کو جانے دیا گیا تھا۔اس سلسلے میں ڈی آئی جی ہزارہ میر واعظ کا کہنا ہےکہ کراچی پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جارہا ہے، دعا مانسہرہ میں ہوئی تو اسے ہرصورت برآمد کریں گے۔
واضح رہے کہ دعا کی مانسہرہ میں موجودگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس بناء پر پولیس کی جانب سے چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ سندھ پولیس نے مانسہرہ سے سابق صدر مانسہرہ بار کو گرفتار کرلیا ، سابق صدر مانسہرہ بار منیر لغمانی ایڈووکیٹ کو گرفتار کرلیا ، منیر لغمانی پر دعا زہرہ شوہر کو پناہ دینے کا الزام ہے ، منیر لغمانی کو وکلاء نے پولیس کی تحویل سے آزاد کرا دیا ، سسیشن کورٹ کچھ دیر بعد فیصلہ کریگی ، وکلاء نے منیر لغمانی کی گرفتاری پر عدالتی بائیکاٹ و ہڑتال کا اعلان کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں