’عمران خان نے کوئی ایسی بات نہیں کی جو سمجھ نہیں آئی‘

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کو غلط لیا جارہا ہے۔
شہزاد وسیم کے مطابق عمران خان نے کہا کہ فوج انہیں جان سے بھی زیادہ پیاری ہے، ملک کی معیشت مضبوط ہوگی تو فوج مضبوط ہوگی۔سینیٹر اعجاز چوہدری کاکہنا تھا کہ عمران خان نے کوئی ایسی بات نہیں کی جو سمجھ نہیں آئی، عمران خان نے سب کو متوجہ کرنے کی کوشش کی، علاج انہیں کرانے کی ضرورت ہے جو 8 ہفتوں کا کہہ کر گئے تھے۔
سابق وزیر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ حکومتی ارکان عمران کی بات کا بتنگڑ بنا رہے ہیں، ان کے آنے کے بعد ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں