‘وفاقی وزارت آئی ٹی سندھ کیلئے 5 ارب روپے کے منصوبوں کا اجراٗ

وفاقی وزارت آئی ٹی سندھ کیلئے 5 ارب روپے کے منصوبوں کا اجراٗ،وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشنز کےتحت سندھ کے 6 اضلاع میں آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے 3 منصوبوں کا اجرا ہوا.معاہدے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، اور وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق نے شرکت کی.معاہدے پر دستخط یونیورسل سروس فنڈ کے حارث محمود چوہدری اور پی ٹی سی ایل کے حاتم بامعترف نے کیئے.سید امین الحق نے بتایا کہ منصوبوں کا اجراٗ وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے تحت کیا جارہا ہے، 2 ہزار 192 کلومیٹر آپٹیکل فائبر کیبل سے 207 یونین کونسلز منسلک ہوں گی لاگت 5 ارب روپے ہوگی، منصوبوں سے 686 تعلیمی ادارے،212 مراکز صحت،276 سرکاری دفاتر منسلک ہوسکیں گے، آپٹیکل کیبل سے 1367 موبائل ٹاورز منسلک ہوکر تیز ترین سروسز فراہم کرنے کے قابل ہوجائیں گے، وزارت آئی ٹی کے تحت سندھ کے 19 اضلاع میں 15 منصوبوں پر 14 ارب 43 کروڑ روپے خرچ کررہے، ان منصوبوں سے ان اضلاع کے ایک کروڑ 42 لاکھ سے زائد افراد کو سہولیات میسر آئیں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں