گوجرانوالہ : فوم بنانیوالی فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 2 مزدور جھلس کر جاں بحق

گوجرانوالہ میں فوم بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 2 مزدور جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ موڑ ایمن آباد کے قریب فوم بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا ،جس میں اچانک آگ لگ گئی جس نے چند ہی منٹوں میں پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا اور 3گھنٹے کی فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
تاہم آگ کے باعث 2 مزدور جھلس کے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں