خیبر پختون خوا میں بھی سرکاری افسران کا پیٹرول کوٹا کم کردیا گیا

پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے بھی سرکاری افسران کے پٹرول کوٹا میں کٹوتی کردی۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے بعد اب خیبر پختون خوا حکومت نے بھی سرکاری اداروں کے پٹرول کوٹا میں کٹوتی کردی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے حکم پر سرکاری اداروں میں پیٹرول کی کٹوتی کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ کے حکم کے تحت سرکاری اداروں میں افسران کے پیٹرول کا کوٹا 35 فیصد کم کردیا گیا ہے جس کا مقصد قومی خزانے پر بوجھ کو کم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں