وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں کمی اور ارکان کو فری پیٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں کمی اور کابینہ کے ارکان کو فری پیٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔ خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ 10 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزرا اور افسران کا کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں