پی ٹی آئی حکومت نے گوادر کے لوگوں کا نقصان کیا، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے گذشتہ روز‏ گوادر کا دورہ کیا.وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت گوادر کے عوام کی فلاح بہبود میں مکمل ناکام رہی۔شہباز شریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے حالیہ دورے کے دوران مجھے احساس ہوا کہ کیسے پی ٹی آئی حکومت نے گوادر کے لوگوں کا نقصان کیا، اربوں روپے اور قیمتی وقت ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ حکومت گوادر کے مقامی لوگوں جنہوں نے بندرگاہ کی تعمیر کیلئے قربانیاں دیں، ان کے لئے بجلی،پانی کا ایک بھی منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام رہی.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادر ائیر پورٹ اور بندرگاہ کی بھی یہی صورتحال ہے۔ بندرگاہ پر ڈریجنگ نہ کرنے کی وجہ سے کوئی بڑا مال بردار بحری جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکتا۔ میں نے گوادر یونیورسٹی، ایئر پورٹ اور پانی کیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی فوری تعمیر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی مجموعی ترقی بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی سے منسلک ہے۔ ہماری اتحادی حکومت بلوچستان کی صوبائی حکومت اور مقامی عمائدین کے بھرپور تعاون سے مستقبل کے لائحہ عمل کے تعین کیلئے پر عزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں