سوشل میڈیا اسٹار کلی پال بھی علی ظفر کے گانوں کے مداح نکلے، ویڈیو وائرل

افریقہ: افریقی ملک تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹار کلی پال کی پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے گانے ’جھوم‘ پر بنائی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا اسٹار کلی پال اور ان کی بہن کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے گانوں پر لپسنگ کر کے شہرت حاصل کرنے والے کلی پال نے اس مرتبہ پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے مشہور گانے ’جھوم ‘ کا انتخاب کیا اور اس پر لپسنگ ویڈیو بنائی۔
کلی پال نے علی ظفر کی موسیقی اور ان کے گانے کے لئے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی ظفر کے گانے ’جھوم‘ کو ’ماسٹر پیس‘ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں انہیں ٹیگ بھی کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین جو پہلے ہی علی ظفر کے گانوں کےمداح ہیں کلی پال کی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر بےحد پسندیدگی کا اظہار رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کلی پال کنگنا رناوت، شاہ رُخ خان، ماہرہ خان اور ارجیت سنگھ سمیت کئی فنکاروں کے گانوں اور فلمی ڈائیلاگز پر ویڈیوز بنا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں