اداکار مانی کا حکومت کو انوکھا مشورہ

اداکار و کامیڈین سلمان شیخ المعروف مانی نے موجودہ حکومت کو پاکستان بچانے کے لیے انوکھا مشورہ دے دیا۔ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑھتی مہنگائی نے جہاں عام آدمی کو پریشان کررکھا ہے وہیں شوبز شخصیات بھی آہیں بھرنے پر مجبور ہیں جس کا اندازہ ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیانات کے ذریعے لگایا جاسکتا ہے۔
اسی حوالے سے مانی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی اور حکومت کو مشورہ دیا۔مانی نے کہا کہ ’پاکستان کو بچانے کا اب ایک ہی طریقہ ہے، پاکستان 100 ملکوں کے ساتھ ایک بلین ڈالر کی کمیٹی ڈال لے اور پہلی کمیٹی خود رکھ لے۔‘
اداکار کی انسٹا اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں