حکومت کے ساتھ جو ہوگا وہ یاد رکھیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ جو ہوگا وہ یاد رکھیں گے، حکومت نے اور کتنے گرینڈ اتحاد بنانے ہیں؟اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت گھر جانے کی تیاری کرے، حکومت نے اسی سال گھر جانا ہے، حکومت کو خوف ہے کیونکہ اس سے ملک نہیں چل رہا۔اس سے قبل، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے 5 ہزار روپے مچلکوں پر شیخ رشید احمد کی تھانہ آئی نائن مقدمہ میں عبوری ضمانت منظور کی۔شیخ رشید احمد اپنے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ، نعیم احمد پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے 20 جون کے لیے پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں