پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی عمران خان کونقصان پہنچنے پرخودکش حملے کی دھمکی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈوکیٹ نے عمران خان کونقصان پہنچنے کی صورت میں خود کش حملے کی دھمکی دے دی۔پی ٹی آئی کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈوکیٹ نے ویڈیو بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ملک چلانے والے سوچ لیں عمران خان کو کچھ ہوا تو نہ آپ رہیں گے نہ آپ کے بچے۔سب سے پہلے میں آپ پرخود کش حملہ کروں گا اورچھوڑوں گا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہا کہ عمران خان کے بال کو بھی نقصان پہنچا تو سب سے پہلے میں خود کش حملہ کروں گا اورایسے ہزاروں کارکن تیار ہیں۔ آپ کیا سمجھتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی پورے پاکستان سے سخت ردعمل آئے گا۔دو روز قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عدالتی ضمانت ختم ہوتے ہی ان کی سکیورٹی پر مامور اہلکار انہیں گرفتار کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں