اپر کوہستان میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

پشاور: خیبر پختون خواہ کے ہزارہ ڈویژن کے ضلع اپر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ کے قریب گلگت سے راولپنڈی جانیوالی کوسٹر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختون خواہ کے علاقے اپر کوہستان کے علاقے مٹہ میں مسافروں کو راولپنڈی لے جانے والی کوسٹر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 10 سے زائد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ایبٹ آباد منتقل کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں