گستاخانہ ریمارکس: شان شاہد بالی وڈ اسٹارز عامر، شاہ رخ اور سلمان کی خاموشی پر برہم

اداکار شان شاہد نے بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے بالی وڈ سپر اسٹارز شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی خاموشی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شان نے کہا کہ کچھ اداکار اب بھی بی جے پی کے خلاف بولنے کے بجائے خاموش ہیں ، یہ کہتے تھے فنکار کی کوئی سرحد نہیں، سرحد نہیں ہوتی تو شرم تو ہوتی ہے یا وہ بھی بیچ دی؟اداکار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی آواز اٹھائیں اور پیارے نبیﷺکی شان میں گستاخی کی مذمت کریں۔
ایک اور ٹوئٹ میں شان نے شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی تصاویر پوسٹ کیں اور ساتھ ہی ان کی خاموشی پر غصے کے ساتھ تعجب کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں