کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹوں تک جا پہنچا

کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت 12 سے 14گھنٹوں تک بجلی بند کی جارہی ہے۔شہر میں ریونیو جوڈیشل سوسائٹی، لیاقت آباد سی ون ایریا، گلستان جوہر بلاک سیون، لیاری، کیماڑی اور ماڈل کالونی شیٹ سیون میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ گارڈن ویسٹ، لیاقت آباد سی ون ایریا میں دن بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔
شہر میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند کی جارہی ہے اور شہریوں کا کہنا ہےکہ دن بھر میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے بعد رات گئے بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوجاتی ہے۔دوسری جانب کے الیکٹرک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے پر بھی صارفین کو معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں