قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی

کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں قومی شاہراہ پر مسافر وین کھائی میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 22ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔ڈی سی قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق لورالائی سے ژوب جانے والی مسافر وین اخترزئی ادولہ کے مقام پر کھائی میں گرنے سے ابتدائی طور پر 10 افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔حافظ قاسم کاکڑ کا کہنا ہے کہ بعد ازاں حادثے کا شکار مزید 12 افرادکے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد اموات کی تعداد 22ہو گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ڈی سی قلعہ سیف اللہ کے مطابق مشکل گزار پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے، تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں