بیٹی نے ملاقات میں کہا وہ گھر جانا چاہتی ہے: دعا زہرا کی والدہ کا دعویٰ

کراچی:دعا زہرا کی والدہ نے دعویٰ کیا ہےکہ عدالت میں ملاقات کے دوران بیٹی نے کہا کہ وہ گھر جانا چاہتی ہے۔پولیس نے دعا زہرا کو آج سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے دس منٹ کے لیے والدین کو چیمبر میں بیٹی سے ملاقات کی اجازت دی۔دعا زہرا کی والدہ بیٹی سے ملاقات کے بعد باہر آکر زارو قطار رو پڑیں اور بے ہوش ہوگئیں۔
بیٹی سے ملاقات کے بعد دعا کی والدہ نے دعویٰ کیا کہ میری بیٹی نے ملاقات میں کہا میں گھر جانا چاہتی ہوں، دعا نے کہا میں اپنا بیان عدالت میں دوں گی گھر جانا ہے لیکن پولیس والے اسے شیلٹر ہوم لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں