آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ خسارہ 4282 ارب روپے تک محدود ہوگا، بجٹ دستاویز

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ کی دستاویز کے مطابق وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 8894 روپے ہوگا جب کہ بجٹ خسارہ 4282 ارب روپے تک محدود رکھنے کا تخمینہ ہے۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) 7255ارب کا ٹیکس جمع کرے گا جب کہ نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے۔بجٹ دستاویز کے مطابق دفاعی بجٹ کے لیے 1586 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جب کہ آئندہ مالی سال 1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گے۔ قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 3523 ارب روپے، حکومتی امور چلانے کےلیے 550 ارب روپے، پنشن کی مد میں 530 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔
آیندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 800 ارب روپے ہوگا،سبسڈیز کی مد میں 578 ارب روپے مختص کرنے جب کہ بجٹ کا خسارہ معیشت کا 5.5 فیصد تک محدود رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ آیندہ مالی سال معیشت کا حجم 78197 ارب روپے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں