سمندروں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے: نیول چیف

اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سمندروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، عالمی یوم بحر کے موقع پر پاک بحریہ کی جانب سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
عالمی یوم بحر کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سمندر ہماری روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، رواں سال عالمی یوم بحر کا موضوع “حیات نو سمندروں کے لئے مشترکہ کاوش” ہے جس کا مقصد لوگوں میں سمندر اور اس میں پائے جانے والے ذخائر سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔سربراہ پاک بحریہ نے مزید کہا کہ سمندروں کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پیغام میں کہا کہ پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ اور دیرپا استعمال سے متعلق آگہی کے فروغ کیلٸے سرگرم ہے۔ آج کے دن، ہم سمندروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچاٶ کیلئے اپنے عزم کا اعاد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں