90سالہ عاشق بالآخر 40 سالہ جوان لڑکی سے لو میرج کرنے میں کامیاب

90 سالہ جوان عاشق بالآخر 40 سالہ جوان لڑکی سے لو میرج کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
صوابی :پیاراورمحبت کیلئے عمر کی کوئی حد ہوتی ہےنہ فاصلوں کی ضرورت،دلوں کی قربت ہونی چاہئیے۔90 سالہ عاشق بالآخر لو میرج کرانے میں کامیاب ہوگیا۔دلی ارمان وخواہش پورا ہوگیا۔ضلع صوابی کا 90 سالہ صفدر کاکاجی 40 سالہ خاتون پر کئی سالوں سے عاشق تھا۔بالآخر دونوں کی شادی انجام پائی۔صوابی کے علاقہ جہانگیرہ سے تعلق رکھنے والے صفدر کی شادی علاقائی روایات کے مطابق ہوئی۔شادی کی تقریب میں صرف حلوے کا اہتمام کیا گیا تھا۔شادی میں صفدر کے بیٹوں، نواسوں و نواسیوں دیگر قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
شادی کی تقریب میں خاتون کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔90 سالہ صفدر کاکاجی کی یہ دوسری شادی ہے۔
صفدر کی پہلی بیوی سے 6 بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں