جب تک زندہ ہوں قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے جب تک زندہ ہوں قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عمران خان کا ایک تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زندگی اور موت اللّہ کے ہاتھ میں ہے۔پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم سیاست نہیں بلکہ ان چوروں اور غلاموں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ جب تک زندہ ہوں اپنی قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں