عمران خان پاکستانی افواج سے پھر رجوع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ

وزیر دفاع خواجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پاکستانی افواج سے پھر رجوع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اس وقت حواس باختہ ہیں، وہ شکست خوردہ ہیں،ان کے پلے کچھ بھی نہیں اور اب وہ پاکستانی افواج سے پھر رجوع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 4سال کاملبہ آسانی سے صاف نہیں ہونے والا، مارکیٹیں جلدی بند ہونے سے بجلی کی بچت ہوگی جبکہ مشکل حالات میں آئندہ 20 سے 25 دنوں میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔انہوں نے اگلے الیکشن اتحادیوں کے ساتھ مل کر لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے تسلیم کیا کہ مشکل فیصلوں سے ہماری مقبولیت میں کمی آئی ہے مگر یہ مقبولیت واپس بھی آ سکتی ہے ، عوام یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے ورثے میں کیا پایا ہے ۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ میں سیاسی مخالفین کو گرفتار کرنے کے حق میں نہیں، میرا نہیں خیال کے عمران خان کو کوئی گرفتار کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں