پشاور: ایل آر ایچ میں آٹھ سالہ افغانی بچے کے دماغ کی رسولی کا کامیاب پیچیدہ ترین آپریشن

پشاور: ایل آر ایچ میں آٹھ سالہ افغانی بچے کے دماغ کی رسولی کا کامیاب پیچیدہ ترین آپریشن کا تجربہ،
ہسپتال ترجمان محمد عاصم کیمطابق اپنی نوعیت کا مشکل کیس تھا جس میں رسولی دماغ کے پیچیدہ ترین حصے (برین سٹم) میں پائی گئی انتہائی پیچیدہ آپریشن تھا۔پوری دنیا میں ایسے بہت کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، بچہ تیزی سے صحتیاب ہو رہا ہے۔آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی حیدر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن تھا جس میں اتنی بڑی رسولی دماغ کے اس حصے میں پائی گئی جہاں سے پورے بدن کو سگنلز ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کامیاب رہا اور مریض کو جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ایل آر ایچ کے نیورو سرجری یونٹ کو جدید مشینری اور آلات کی فراہمی کی بدولت دماغ کی مختلف اور پیچیدہ آپریشنز کامیابی کے ساتھ کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایل آر ایچ کی نیورو سرجری کی ٹیم روزانہ کی بنیاد پہ ایکسیڈنٹ کے بہت سارے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کررہی ہے جس میں زیادہ تر سر پر چوٹ کھانے والے زخمی شامل ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں